ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانوروں کے گھنگھرو، دیدہ زیب پٹے اور دلکش ہاروں کے سٹالز سج گئے

جانوروں کے گھنگھرو، دیدہ زیب پٹے اور دلکش ہاروں کے سٹالز سج گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین/ عثمان علیم ) قربانی کا جانور خرید کراسکی سجاوٹ بھی ضروری، لکھو ڈیر مویشی منڈی میں جانوروں کی سجاوٹ کا سامان فروخت کرنے والے بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے قریب آتے ہی لکھو ڈیر مویشی منڈی سمیت دیگر منڈیوں میں جانوروں کی سجاوٹ کا سامان بیچنے والے بھی پہنچ گئے ہیں۔ کسی نے منڈی میں دکان سجائی ہے تو کوئی موٹر سائیکل اور کچھ افراد نے پیدل ہی جانوروں کی سجاوٹ کا سامان فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ جانور خرید لیا تو اس کی سجاوٹ نہ کی جائے یہ ممکن نہیں ہے۔ عارضی مویشی منڈیوں میں جہاں جانوروں فروخت ہوتے ہیں وہیں یہ منڈیاں دیگر سامان فروخت کرنے والوں کے لیے روزی کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔

دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایم سی ایل سپیشل سکواڈ اینٹی انکروچمنٹ نے سگیاں پل پر غیر قانونی منڈیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ دس مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرکے جانوروں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

 چیف کارپوریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ سگیاں پل اور سڑک کنارے مویشیوں کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن بیوپاریوں نے سپیشل سکواڈ اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں سے مزاحمت کی جس پر 40 بکرے ضبط کر لئے گئے جبکہ سگیاں پل مویشی منڈی کے باہر دس غیر قانونی منڈیوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔