(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے شکار مریض کی قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج ساتھی مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں کورونا وائرس میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کو چتر پور کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا اور اسے وہاں کورونا کے ہی مریض نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل یہ واقعہ رات کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی واش روم گئی تو اس دوران اسی قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج 19 سالہ نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ اسے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ مریض ملزم اور متاثرہ لڑکی کو قرنطینہ سینٹر میں ایک ہی جگہ ان کے رشتے داروں کے ساتھ رکھا گیا تھا اور واقعہ کے بعد لڑکی نے اپنے رشتے دار کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک نوجوان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جب کہ اس کا ساتھی موبائل فون سے اس واقعے کی ویڈیو بنارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔