(سٹی42) آئی جی پنجاب نے پولیس افسران وملازمین کو نوید سناتے ہوئے اہلکاروں کے بچوں کی سکالرشپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران وملازمین کو اچھی خبر سناتے ہوئے اہم اعلان کیا کہ اہلکاروں کے بچوں کی سکالرشپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی۔جس سےدرخواستیں جمع کرانے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی کیونکہ قبل ازیں درخواستوں کی تاریخ 30جون تھی اس پر آئی جی پنجاب نے توسیع کرتے 30ستمبر کر دی، اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ سفارشات منظوری کے لئے تاریخ31اکتوبر تک کر دی گئی،کورونا وباءکے پیش نظرتاریخوں بڑھائی گئی ہیں،ڈی آئی جی ویلفئیرپنجاب شارق کمال نےمراسلہ جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلےآیڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا تھا، ملازمین سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواست 30 اپریل تک جمع کراسکتے تھے۔ پولیس آفسران اور اہلکار 30 اپریل تک مجوزہ درخواست فارم فل کرکے بھجوا سکتے تھے، پنجاب پولیس میں حاضر سروس، میڈیکل ان فٹ، شہدا کے لواحقین بھی شکالرشپ کے اہل ہیں۔
پولیس ملازمین کے میٹرک یا اس سے آگے کی کلاس میں زیر تعلیم بچے سکالرشپ کیلئے اہل ہے. ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی کہ متعلقہ تھانے اپنے علاقے میں مقیم پولیس بیوہ اور شہدا تک سکالرشپ کی اطلاع پہنچائے جبکہ سکالرشپ کی تشہیر کیلئے اردو میں تفصیلات لکھ کر تھانوں میں آویزاں کریں.سکالرشپ کا اعلان سال 2019 تا 2020کیلئے کیا گیا ہے.