(سٹی 42)چینی ویڈیو شیئر نگ ایپ ٹک ٹاک کو دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ویڈیوز وائرل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین لپ سنک کرکے ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں جب کہ اس ایپ کے ذریعے صارفین وائرل چیلنچز کا حصہ بھی بنتے ہیں،ہر کوئی اس ایپ کے سحر میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک سٹارز اس سے خوب پیسے کما رہے ہیں۔
کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھلاڑی، شوبز شخصیات، سیاستدان بھی سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کررہے ہیں،دہشت کی علامت سمجھے جانے والے معروف ریسلر انڈر ٹیکر نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں انٹری دیدی، دی انڈر ٹیکر نے مشہور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا، جس پر بغیر کچھ پوسٹ کیے 60 ہزار سے زائد فالوورز بھی ہو چکے ہیں۔
ریسلر انڈر ٹیکر کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دور تھے، لیکن انہوں نے اچانک ٹک ٹاک کااکاؤنٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے، انڈر ٹیکر نے دو سال قبل ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا جبکہ ایک سال قبل انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنایا تھا۔
واضح رہےکہ دی انڈر ٹیکر نوے کی دہائی میں ورلڈ ریسلنگ کی دنیا میں جلوہ گر ہوئے تھے، ان کا اصل نام ’ مارک کیلاوے‘ ہے، انڈر ٹیکر کو ڈیڈمین کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے تقریباً 30 سال دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا، انڈر ٹیکر نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کے دوران کئی بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی، بار ٹیگ ٹیم ٹائٹل اور رائل رمبل کے فاتح بھی رہے۔انڈرٹیکر نے 22 جون 2020 کو ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔