ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن کی 65ویں سالگرہ

24 Jul, 2020 | 02:14 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن کی  65ویں سالگرہ،  1970 میں فلم "خوبصورت" سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ شیر خان ، سالا صاحب ، نکاح ،  وڈیرہ ، دھی رانی، چن وریام سمیت سیکڑوں فلموں میں کام کیا۔ انجمن کی سلطان راہی کے ساتھ جوڑی مقبول ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق انجمن شاہین پنجابی فلموں میں کام کرنے والی ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار پنجابی فلموں کی مشہور ترین صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انجمن نے 1980ء سے 1990ء کے دوران بننے والی پاکستانی فلموں میں نمایاں اداکاری کی ہے۔  انجمن کا اصلی نام انجمن شاہین اور وہ بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین ہجرت کر کے احمدپور شرقیہ، ملتان منتقل ہو گئے۔

 

بعد ازاں انہوں نے ملتان سے لاہور کو ہجرت کی۔ اپنے گھرانے میں سے انجمن کے ساتھ ساتھ اس کی چھوٹی بہن گوری نے بھی فلمی میدان میں کامیابی حاصل کی۔  انجمن نے انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے شادی کی تھی اور ان سے تین بچے تولد ہوئے، دو بیٹے ذیشان، عدنان اور ایک بیٹی ایمان۔ اس دوران انجمن برطانیہ منتقل ہو گئیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  وہیں مقیم رہی۔

 

اس دوران سلطان راہی کا قومی شاہراہ پر قتل ہو گیا  اور  لولی وڈ اپنے قیمتی ہر  دلعزیز  اداکار  سے محروم ہو گئی۔ سلطان راہی کے قتل پر ایک مبصر نے تبصرہ کیا کہ آج انجمن بیوہ ہو گئی۔ کیونکہ بیسیوں فلموں میں انجمن نے سلطان راہی کے بیوی اور محبوبہ کے طور پر اداکاری کی تھی۔

 

اپنے شوہر کے قتل کے بعد انجمن نے بڑھاپے کی عمر میں دوسری شادی کر لی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا۔

مزیدخبریں