سٹی 42: شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے پاس کتنی جائیدادیں۔ کمپنیوں میں شئیرز، انوسٹمنٹ، زرعی زمین اور غیر ملکی بنک اکاونٹس سمیت دیگر کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز کے پاس فیملی کی 16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شئیرز کے مالک ہیں۔ سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے جبکہ سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور مین 1 ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شئیرز ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنال زرعی اراضی چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں موجود ہے۔
سلمان شہباز کے پاکستان میں زاتی 10 جبکہ لندن میں 1 بنک اکائونٹ موجود ہے۔ سلمان شہباز شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس،مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر مل، چینوپ پاور،کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی، اے جی انرجی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔
نیب دستاویزات کے مطابق العربیہ شوگر مل، محمد بخش ٹیکسٹائل اور یونی ٹاس کمپنی میں شئیر ہولڈر جبکہ بزنس میں 35 کروڑ 83 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ شریف ملک پروڈکٹس میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری کے علاوہ ان کے پاس شریف فیڈ مل میں 10 کروڑ جبکہ شریف ڈیری میں 9 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کے شئیرز ہیں۔