فنی تعلیمی اداروں کےطلباء کی بھی سنی گئی

24 Jul, 2020 | 01:08 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےفنی تعلیمی اداروں کے طلباء کی بغیر امتحانات اگلی کلاسوں میں ترقی کی پالیسی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں  فنی تعلیمی اداروں کے طلباء کی بغیر امتحانات اگلی کلاسوں میں ترقی کی پالیسی کی منظوری دے دی۔اب بغیر امتحانات طلباء اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہوجائیں گے،اجلاس میں تعلیمی بورڈ کو پنجاب سکلز ڈوپیلمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ایک چھتری تلے لانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا،اس کے علاوہ فنی تعلیم بورڈ کو ڈیجلٹائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

منعقد اجلاس میں فنی تعلیمی اداروں کی لیب کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئےصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

نےانڈسٹری کی ضروریات کے مطابق جدید کورسز تیار کرنے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا مقصد فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لاناہے۔ اس ریگولیٹر ادارے کے قیام کے مقصد کے حصول کے لئے اسے مکمل فعال کریں گے ادارے کے قیام کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہناتھا کہ بورڈ کااجلاس جلد بلاکرادارے کوپوری طرح متحرک کیا جائے گا غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پانے کے لئےفنی تعلیم کافروغ ضروری ہے، صوبے میں بننے والے 13سپشل اکنامک زونز میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں