ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی شدت میں کمی، لاہور میں 101 نئے مریض

کورونا کی شدت میں کمی، لاہور میں 101 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا وائرس کی شدت میں بتدریج کمی، لاہور میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران 101 نئے کیسز اور ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وبا کے دوران اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 801 اموات ہوچکی ہیں اور 46734 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 111 مریض آئسولیشن وارڈز، 68 آئی سی یو اور 30 وینٹی لیٹر پر ہیں، کورونا کے پنجاب بھر میں 313 نئے کیسز  رپورٹ اور 5 اموات ہوئی ہیں اور اب تک صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد91,129 اور 2100 اموات ہوچکی ہیں،پنجاب میں کورونا کی تشخیص کیلئے 670624 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 66802 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی مزید کمی دیکھنے میں آرہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں 70 مریض آئسولیشن وارڈز ، 50 مریض آئی سی یو اور 27 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں 41 مریض آئسولیشن وارڈز ، 18 مریض آئی سی یو اور سرف 3 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

 

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،  شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  نےٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج معالجے اور ٹیسٹوں کے ریٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer