’’میاں صاحب کی صحت سے کھیلاجارہا ہے‘‘

24 Jul, 2019 | 07:21 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل کے ڈاکٹرز میاں صاحب کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں، حکومتی ڈاکٹرز  کی رپورٹ میں انہیں اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا لیکن اب تک ان کا علاج شروع نہیں ہوا۔

  مریم نواز نے نوازشریف کی صحت سے متعلق انکشاف کیا ہےکہ تین تاریخ کو ملنے والی رپورٹ 18 جولائی کو دی گئی، جن میں انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ میاں صاحب کو چیک کروانا ان کا آئینی حق ہے۔ جب جیل سپریٹنڈنٹ سے رپورٹ کی فوٹو کاپی مانگی تو انہوں نے کہا کہ مشین خراب ہے، ہر بار ہماری ضرورت کے موقع پر مشین خراب ہوتی ہے۔

میاں صاحب کے کمرے میں 17گھنٹے بجلی بند رکھی گئی، میاں صاحب کو جب انجائنا کی شکایت ہوتی ہے تو وہ سپرے استعمال کرتے ہیں، میاں صاحب کی انسولین بندکرکے دوسری انسولین تجویز کردی گئی ہے، میاں صاحب کی صحت سے کھیلاجارہا ہے، گھر کا کھانا نہیں جارہا پتہ نہیں وہ کیا کھلارہے ہیں، دشمنوں کی قید میں میاں صاحب کی زندگی خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے متعلق فیصلہ سنانے والے جج کو نکال دیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک لیب میں آڈیو ویڈیو کی تصدیق ہوچکی ہے، متنازعہ ویڈیو کے بعد زیرعتاب آنا لازمی عمل تھا،  بہتر ہوتا کہ جج صاحب کو کٹہرے میں بلاکر پوچھا جاتا، میں کچھ نام سامنے لے آؤں تو کہرام مچ جائے اورمیں ایساکرنا نہیں چاہتی، 126دنوں کے دھرنے میں کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، ہمارے جلسے ،ریلیوں اور پریس کانفرنس پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ ہوتے ہیں وہ ٹرمپ کے سامنے مودبانہ بیٹھے رہے، جج کی بات کرتا کوئی عدلیہ مخالف بات نہیں، حکومت گرفتاریاں کرکے تھک جائے گی قیادت ختم نہیں ہوگی۔ 
 

مزیدخبریں