لاہور میں اربن فلڈ کی پیشگوئی، الرٹ جاری

24 Jul, 2019 | 11:46 AM

Sughra Afzal

(راﺅ دلشاد) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 25 سے 27 جولائی تک ممکنہ بارشوں کے باعث موسمی فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری موسمی فلڈ ایڈوائزری کے مطابق 25 جولائی سے 27 جولائی تک بارشوں کانیاسلسلہ وسطی پنجاب میں داخل ہوگا، بارشوں کے نئے سلسلے سے لاہور اورملحقہ اضلاع اربن فلڈ کی زد میں آسکتے ہیں تاہم دریائے راوی میں فلڈکا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے کی بارشوں سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگی، تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج معمول سے زیادہ ہوگا۔

مزیدخبریں