پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

24 Jul, 2019 | 10:39 AM

Sughra Afzal

 (سعدیہ خان) پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا معاملہ، اسلام آباد کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پرجلد پابندی عائد کردی جائے گی۔

 محکمہ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی، صوبائی وزیر ماحولیات باؤضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضوابط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

مزیدخبریں