علی ساہی: دوسری خاتون کو زندگی کا ہمسفر بنانے کا انجام، شادی شدہ خاتون نے دھوکہ دینے پر محبوب کو گولیاں مار کر قتل کردیا اورپولیس کےسامنے پیش ہوگئی۔
پولیس کے مطابق محلہ مشن کالونی کے رہائشی مدثر نے شادی شدہ خاتون فضہ کو شادی کا جھانسہ دیا، جس پرفضہ نے مدثر سے شادی کے لئے شوہر سے طلاق لے لی۔ بعدازاں مدثر نے فضہ کے بجائے کسی اور خاتون سے شادی رچالی جس پر فضہ نے طیش میں آکرمدثر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ آلہ قتل سمیت تھانے میں پیش ہو گئی جس کو پولیس نے گرفتارکرکے کاروائی شروع کردی ہے، مقتول مدثرکو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔