ملک اشرف: سپریم کورٹ کے فل بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ میں کل انتحابات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔ بنچ کا کہنا ہے کہ حلقہ کے ووٹرز کو پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ مریم اور نواز شریف کے حلقہ میں کورنگ امیدوار موجود ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شیخ رشید کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے ن لیگی امیدوار حنیف عباسی کی سزا کے بعد حلقہ میں انتخابات مؤخر کر نے پر موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن کو امیدوار کے انتقال کے علاوہ انتخاب ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا
فل بنچ نے قرار دیا کہ درخواست میں اہم نوعیت کے نکات کی سماعت کے بغیر تشریح نہیں کی جا سکتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شیخ رشید دوسری نشست پر بھی انتحاب لڑ رہے ہیں۔ لگ پتہ جائے گا۔ انکے حلقے میں اجازت دیں تو پھر حنیف عباسی کو بھی الیکشن لڑنے دیتے ہیں۔
شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی نااہلی کے باوجود انکے حلقہ میں الیکشن ہونے جارہے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ان کے حلقوں میں کورنگ امیدوار موجود تھے۔
سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی استدعا تو مسترد کر دی، تاہم ان کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر کے سماعت ملتوی کر دی۔