عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان ہوگیا

24 Jul, 2018 | 03:37 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات  کے سلسلے میں کل ملک بھر میں عام تعطیل  کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

خبر پڑھیں۔۔۔عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے سلسلے میں کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق کل  تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے، محکمے وزارتیں اور دفاتر بند ہونگے اور مکمل طور پر عام تعطیل ہوگی۔ 

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔خواجہ سعد رفیق کیلئے سپریم کورٹ سے بری خبر آگئی

ذرائع  کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے (ن )لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

واضح رہےکہ کل لاہور سمیت ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور پولنگ کا وقت صبح  8 بجے شروع ہوگا جو بلاتعطل شام 6  بجے تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں