(عیشہ خان) لاہور پولیس نے پولنگ ڈے پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے نئی سمارٹ ایپ متعارف کرادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے الیکشن کی مانیٹرنگ کے حوالے سے نئی سمارٹ ایپ متعارف کرا دی ہے جس میں تمام افسران واہلکاروں کے نام اور رابطہ نمبرز درج ہیں۔ڈی آئی جی شہزاد نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپلیکیشن میں تمام ولنگ اسٹیشنز کو جیوٹیگ کر لیا گیا ہے، کوئی بھی پولیس افسر ایپ کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ سمارٹ ایپ کے ذریعے اہلکاروں کی حاضری بھی یقینی بنائی جائے گی۔
خبر پڑھیں۔۔عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان ہوگیا
انہوں نے کہاکہ ہنگامی صورتحال سے افسران کو آگاہ کرنے کیلئے خصوصی بٹن بھی متعارف کرایا گیا ہے، اینٹی رائٹ فورس موقع پر پہنچ جائے گی.
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے (ن )لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا
دوسری جانب لاہور کے 44 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز اور پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے، 55 لاکھ 91 ہزار 300 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، انتخابی سامان کی ترسیل کے پیش نظر ایم اے او کالج سے سیشن کورٹ تک سڑک بند کر دی گئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔