ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق کیلئے سپریم کورٹ سے بری خبر آگئی

 خواجہ سعد رفیق کیلئے سپریم کورٹ سے بری خبر آگئی
کیپشن: City42 - Khawaja Saad Rafique
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے ریلوے میں اربوں روپے کے خسارے سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے پاکستان ریلوے میں خسارے کے حوالے سے لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت آڈٹ آفیسر سے استفسار کیا کہ کیا ریلوے میں سب اچھا ہے، جس پر آڈٹ آفیسر نے جواب دیا کہ ریلوے کا خسارہ 40 بلین ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے (ن )لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

چیف جسٹس نے آڈٹ آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا 5 سالوں میں سب سے زیادہ خرابی پیدا ہوئی۔ آڈٹ آفیسر نے جواب دیا خرابی تو 70 برسوں سے چلی آرہی ہے۔  میں سے50 اسٹیشنز کمپیوٹرازڈ ہیں، خسارے کی بنیادی وجہ غیر ذمہ داری اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہیں؟ ریلوے کا 70 فیصد ریونیو پینشن کی مد میں جا رہا ہے، ڈبل ٹریک منصوبہ 4 برسوں سے تاخیر کا شکار ہے۔ 

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن ڈے پر لاہور کی کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہوںگی؟

چیف جسٹس پاکستان نے رپورٹ میں دی گئی تجاویز کو شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے نہیں چل رہے تو سمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer