ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں چینی کان کن کے قتل پر چین کا احتجاج

افغانستان میں چینی کان کن کے قتل پر چین کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چین نے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ افغانستان میں ایک حملے میں ایک چینی کان کن کی ہلاکت پر احتجاج کیاہے۔ چینی کان کن کو قتل کرنے کے واقعہ کی ذمہ داری افغانستان مین سرگرم اسلامک اسٹیٹ گروپ نے قبول کی ہے۔

بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا، "چینی فریق نے فوری طور پر افغان فریق سے شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ  قصورواروں کی مکمل تحقیقات کرے اور انہیں سزا دے۔"

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماؤ   نَنگ نے کہا، "چین کو اس حملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے، وہ اس کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔"

افغانستان کی صوبائی پولیس کے ترجمان محمد اکبر حقانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ چینی شہری منگل کی شام تاجکستان کی سرحد سے متصل شمالی صوبہ تخار میں سفر کر رہا تھا کہ اسے "نامعلوم مسلح افراد" نے ہلاک کر دیا۔ 

جہادی مانیٹر SITE کے مطابق، بدھ کے بعد اسلامک اسٹیٹ (IS) گروپ کی  علاقائی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔