پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کا آغاز؛ ایگریکلچر آلات،بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر ، ہارویسٹنگ روبورٹس کا فیصلہ کرلیا گیا

24 Jan, 2025 | 10:51 PM

راؤ دلشاد: پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کاآغاز  ہوگیا ، بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ۔ 
پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کیلئے سمبلنگ و مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کرلیا گیا ، چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائےگی،ایگریکلچر سیکٹر کیلئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا ، پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا،بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی،17ایکڑپر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی،اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کیلئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی،اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر متعارف کرائےگی،چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر و دیگر الیکٹرک مشینری کیلئے چارجنگ سٹیشن قائم کریگی،اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا۔

اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمدخالد نے دستخط کیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی نگرانی میں دستخط کیےگئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےچینی وفد نے  ملاقات بھی کی ، بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی نےوفدکی قیادت کی، 


 

مزیدخبریں