ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کا دورہ، بندرگاہ آمد پرپُرتپاک استقبال

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کا دورہ، بندرگاہ آمد پرپُرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک بحریہ کے جہازوں نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا، جہاں عمانی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ 

پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور راہ نورد نے سلطان قابوس مسقط عمان کا دورہ کیا ، بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا عمانی حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ 

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پاکستان اسکول مسقط کے طلباء سمیت پاکستانی کمیونٹی نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا ۔ 

بعدازاں این ایس تبوک اور رائل عمان نیوی کے جہاز الشمیخ کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا ۔ 

دورہ عمان دونوں بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر