لاہور شہر میں سوئی گیس نایاب، شہری پریشان

24 Jan, 2025 | 10:19 PM

 آدیہ ناز: لاہور شہر میں گیس نایاب ہوگئی ،مختلف علاقوں میں گیس دستیاب ہی نہیں ہے ۔ خیابان اقبال سے متصل ماڈل کالونی کے مکین گزشتہ دو ماہ سے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں۔ 

مکینوں کو کھانا پکانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، رہائشی گیس سیلنڈرز بھروا کر گزارا کررہے ہیں،رہائشی کہتے ہیں کہ تین سے چار ہزار ماہانہ سیلنڈر بھروانے پر لگتا ہے، 

گرمیوں میں تھوری بہت گیس مل جایا کرتی تھی ،سردیوں کے آغاز سے ہی گیس میسر نہیں ہے ۔ کبھی تو لکڑیاں جلانا پڑتی ہیں، دیواریں کالی ہوجاتی ہیں۔گیس نہیں مگر بل معمول کے مطابق آرہے ہیں، ،1500 سے 2000 روپے تک کا بل بنا گیس کے بھرے ہیں ،متعلقہ اداروں کو ہماری حالت پر رحم کرنا چاہئیے

مزیدخبریں