راؤ دلشاد :ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال کا پہلا اجلاس ہوا، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے صدارت کی
گورننگ باڈی اجلاس میں جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کے نئے پلان کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سوک سینٹر قائد اعظم ٹاؤن کی ری پلاننگ کی منظوری دی گئی
جوہر ٹاؤن،قائداعظم ٹاؤن اور گجر پورہ میں ریونیو جنریشن کیلئے لینڈ یوز کنورژن،گجرپورہ میں تجاوزات سے خالی کروائی گئی زمین کی کمرشل ری پلاننگ کی منظوری،مختلف پراپرٹیز پر پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا پروپوزل مانگنے کی منظور ی دی گئی
ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے معاہدے میں توسیع ،پہلی، دوسری بیلٹ کے الاٹیز سے ڈویلپمنٹ چارجز کی ریکوری کی ڈیڈ لائن میں 2ماہ کی توسیع،تیسری اور چوتھی بیلٹ کے الاٹیز سے ڈویلپمنٹ چارجز کی ریکوری کی ڈیڈ لائن 30 جون مقرر کردی
اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی ریونیو جنریشن ماڈل کے تحت مجوزہ اقدامات کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سوٹ کلرک کے پروموشن چینل کے ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی،کمرشل بلڈنگ پلان کی منظوری کے پراسس کیلئے 3 سٹیج کو ختم کرکے 2 کر دیا گی ٹیپا میں سب انجینئرز کی بھرتی کا ایجنڈا مؤخر کر دیا گیا،ایل ڈی اے ملازمین کے پلاٹ کوٹہ کے مسئلہ پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ،ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کے ڈرائیور کو 5 ہزار ماہانہ اوور ٹائم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی
چودھری شہبا زاحمد وائس چیئرمین واسا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ،ممبر ایل ڈی اے اتھارٹی حسان ریاض، نعیم صفدر، ممبر ٹیکنیکل عبدالحنان،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ،ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف ٹاؤن پلانرز ،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ریونیو ،ٹیپا ،واسا ،محکمہ ہاؤسنگ ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس کے نمائندگان شریک ہوئے