موٹر سائیکل کی دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ لازم؛ ایک ہفتہ آگاہی پھر چالان 

24 Jan, 2025 | 09:24 PM

حسنین اولکھ:موٹر سائیکل کی پچھلی سواری کیلئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ، ہفتے بعد چالان ہوں گے۔

 ہیلمٹ پہننے کا اطلاق مرد و خواتین دونوں پر ہوگا، ایک ہفتہ آگاہی دی جائے گی ،سی ٹی او اطہروحید کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننے سے شرح اموات میں 26 فیصد کمی ہوئی، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو معافی نہیں دی جائے گی۔ شہر میں 80 لاکھ وہیکلز میں سے 53 فیصد سواری موٹرسائیکل ہے ، اقدام کا مقصد شہریوں کو ہیڈ انجری سے بچانا ہے ۔
سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے ڈبل سوار پر ہیلمٹ کی پابندی خوش آئند لیکن اطلاق کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
لاہوریے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے تاحال باز نہ آئے، دوسری سواری کے ہیلمٹ پہننے کے فیصلے پر عملدرآمد چیلنج ہوگا۔ پہلے مرحلے میں خواتین کو ریلیف دیا جائے گاآگاہی کے بعد ہیلمٹ پہننا ہوگا، آنلائن رائیڈرز بھی سوار کیلئے ہیلمٹ خریدیں گے۔

مزیدخبریں