سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

24 Jan, 2025 | 08:35 PM

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں  بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

 پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی، پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بات کو سراہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پارا چنار معاملے پر اے پی سی بلائی۔ اجلاس میں کرم معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 

 نیئر بخاری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں  بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے بھی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 
 حکومت نے کسانوں کو کسی قسم کی امداد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ، حکومتی مذاکراتی کمیٹیاں قائم ہیں، گفت و شنید جاری رہے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مزمت کی گئی ۔ 

مزیدخبریں