ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ

وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :وی وی آئی پیز کا پروٹوکول، گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی

  وی وی آئی پیز کی گاڑیوں  میں  سالانہ ساڑھے 3کروڑ روپے صرف فیول کی مد میں لگنے لگا، وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کافیول چوری  ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ 
پولیس نے وی وی آئی پیز کے ساتھ جانے والی  گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وی وی آئی پیز کے ساتھ ایلیٹ فورس اور گاردات کی گاڑیاں جاتی ہیں،گاڑیوں میں ٹریکر لگوا کر فیول چوری کو کنٹرول کیا جا سکے گا،ماہانہ 30ہزار سے زائد لیٹر پٹرول ،ڈیزل پروٹوکول کی گاڑیوں میں ڈلوایا جا رہا تھا،گاڑیوں کی انسپکشنز کے بعد فیول چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے

حکام کاکہنا ہے کہ گاڑیوں میں ٹریکر کی مدد سے گاڑیوں کی مائلیج کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا  اور گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی