ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی

 لاہور ہائیکورٹ کی پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے سے خشک سالی کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پانی کے تحفظ کیلئے حکومت کو اقدامات اور مستقل پالیسی بنانی چاہئیے ،پانی کی تحفظ کیلئے کمرشل صارفین کا ٹیرف بڑھانا چاہیئے.

جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے خشک سالی اور زیرزمین پانی کے حالات کے متعلق رپورٹ پڑھ کر سنائی، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے گاڑیاں دھوئی جارہی ہیں، پانی کا ضیاع اسے روکنا چاہئیے، حکومت کوپالیسی بنانی چاہئیے، پانی کی کمی کے حوالے سے پی ڈی ایم اے اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پر پی ڈی ایم اے نے کیا کیا ہے؟؟
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےاگرہرکام عدالت نے ہی کرنا ہے تو پی ڈی ایم اے کو بندکردیں،بچوں کیلئے سکول بسوں کا آغاز ایچی سن کالج سے کیا جائے، ان کے پچاس فیصد بچے بسوں پر آنے چاہیں، دس مرلہ میں بنے سکول جن کے طلباء کی تعداد سو سے کم ہے، انہیں سکول بسوں سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔
واسا کے وکیل نے واٹرمیٹرلگانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، عدالت نے سموگ تدارک پرحکومت، محکمہ ماحولیات اورٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی،عدالت نےمزید سماعت31 جنوری تک ملتوی کردی.

 

Ansa Awais

Content Writer