پنجاب میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

24 Jan, 2025 | 06:06 PM

راؤ دلشاد :پنجاب میں الیکٹرک ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے  کی اہم پیشرفت ہوئی ہے ،
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی سروس کےماڈل پر ورکنگ شروع کردی،الیکٹرک ٹیکسی سروس کا رنگ ممکنہ طور پر بلیو رکھنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا ،پہلے مرحلے میں 700سے 1000تک ای گاڑیاں آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ، ای ٹیکسی سروس کیلئے 3ملکی و غیر ملکی ای وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں   نے  اظہار دلچسپی ظاہر کرلی ،دیوان یوسف موٹرز، ڈونگ فینگ، این ای سی کمپنی نے سپلائی میں اظہار دلچسپی کیا،

الیکٹرک ٹیکسی سروس کو روزگار سکیم یا نئے ماڈل پر لانچ کرنے پر ورکنگ شروع کردی ، فنانسنگ کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ دیگر مالیاتی اداروں کو بھی شامل کیا جاسکتاہےماضی میں یلو کیب، روزگار سکیم کے تحت بلیک اور گرین گاڑیاں آپریشنل کی گئیں

مزیدخبریں