لاہورمیں 239 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 274 زخمی

24 Jan, 2025 | 05:15 PM

سٹی 42 : لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 274 زخمی ہوئے ۔ حادثات میں 83 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،  جبکہ 193 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 
 

مزیدخبریں