ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزم گرفتار

 مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ 

 ملزمان کی شناخت وقاص اشرف ، رانا محمد فرحان اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ، ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا ، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامر علی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی، ملزموں کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا، ملزموں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی گئی، کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

کشتی حادثے میں متاثرہ کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا، متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے۔ 

ملزموں نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کےلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ 

دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم رانا محمد فرحان کو ڈسکہ سے جبکہ ملزم محمد عدیل کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا ،ملزم فرحان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے ، جبکہ محمد عدیل نے شہری کو مسقط ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ۔ دونوں ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس کیس میں ملوث متعدد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔