زاہد چوہدری :درجنوں غیر حاضر نرسز کو ایک سال سے تنخواہیں دینے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے نرسز نے بیرون ملک کیلئے بغیر تنخواہ چھٹی لی لیکن تنخواہ بھی ملتی رہی ،چھٹی کے بعد جوائننگ نہ دینے والی نرسز کی بھی تنخواہ بند نہیں کی گئی،ڈیوٹی سے بغیر اطلاع طویل غیر حاضر نرسز کی بھی تنخواہیں جاری ہیں ، جنرل ہسپتال کی غیر حاضری کے باوجود تنخواہ لینے والی 10 نرسز کا ڈیٹا سامنے آگیا
دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی غیر حاضر نرسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، نرسنگ ایڈمنسٹریشن و محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ مبینہ ملی بھگت سے تنخواہیں ادا ہوئیں ،