ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے، رانا تنویر حسین

24 Jan, 2025 | 04:52 PM

سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت گندم مارکیٹ کے ڈی ریگولیشن پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ گندم کے شعبے میں چیلنجز اور مواقع پر غور کے لیے اہم ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک وسیم اجمل چوہدری نے جامع پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا ۔ 

ڈاکٹر اکمل صدیق نے کہا کہ گندم کی اصلاحات میں صوبوں کا فعال کردار ضروری ہے۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 2009 سے 2023 تک گندم کی قیمتوں اور پیداواری لاگت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اناج ذخیرہ کرنے کے نظام کو جدید بنانے کی ضرورت پر غور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔ 

رانا تنویر حسین نے کہا کہ تمام صوبوں نے ڈی ریگولیشن پر اپنے منصوبے اور مسائل پیش کیے، گندم کے شعبے میں عوامی و نجی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ نے گندم مارکیٹ میں پائیدار اصلاحات کی بنیاد رکھی، کسانوں کو منصفانہ قیمت دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ 

مزیدخبریں