ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایاز رانا : سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  ہے۔

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے،  جس سے سونے  کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ برس ایک تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے تک پہنچا تھا، جبکہ اس وقت سونا مزید مہنگا ہو چکا ہے۔

  10 گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 486 روپے اضافے سے  سونا 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ  ایک تولہ چاندی 31 روپے اضافے سے 3432 روپے کی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2772 ڈالر کا ہو گیا ہے۔