ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شیر کا بچہ رکھنے پر انوکھی سزا مل گئی

ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شیر کا بچہ رکھنے پر انوکھی سزا مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھنے پر عدالت نے انوکھی سزا سناتے ہوئے  کمیونٹی سروس دینے اور جانوروں کے بارے میں آگاہی دینے کی سزا دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ رجب بٹ کو اپنے 5منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے تحفظ اور ان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ یہ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پروبیشن آفیسر کی اجازت سے اپلوڈ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رجب بٹ کو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وی لاگ اپلوڈ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرے تاکہ وہ اپنے وی لاگ میں ان معلومات کو شامل کر سکے۔