شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاتھ وے پروگرام کے تحت انڈر 15 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔
اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ پر ہونے والے ان ٹرائلز میں آج تقریباً پونے دو سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 20 جنوری کو شیڈول کردہ ٹرائلز مختلف وجوہات کی بنا پر نہیں ہو سکے تھے، تاہم آج کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹرائلز دینے کا موقع دیا گیا ہے۔
پی سی بی پاتھ وے پروگرام میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی مجموعی طور پر 3500 کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیئے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی کرکٹ کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر ہو رہی ہے۔