ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لیسکو کی  کارروائی: بجلی چوری پر  فرنس ملز  کو 100کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد 

 لیسکو کی  کارروائی: بجلی چوری پر  فرنس ملز  کو 100کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو کی شالامار کے علاقے میں بجلی چوری کیخلاف کارروائی کے دوران فرنس ملز سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
 ایس ای شالامار کے مطابق بجلی چوری پر 100کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا،ایس ای ایسٹرن سرکل احمد شہزاد چغتائی اور ایکسیئن شہزاد چٹھہ نے کارروائی کی۔
 لیسکو چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ڈیٹیکشن بل چارج کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
 لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر آپریشن جاری ہے،پاک رینجرز کی مدد سے بااثر بجلی چوروں کو پکڑا جا رہا ہے۔