باسم سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
ایس سی ماڈل ٹاؤن، کالنک روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کے کام کا جائزہ لیا گیا، جس کا 25 جنوری تک مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اے سی نشتر محمد سلیم آسی نے نیسپاک ٹیم کے ہمراہ یو سیز 241، 251، 243 اور 250 کا دورہ کیا تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کو چیک کیا جا سکے۔
اے سی رائیونڈ زینب طاہر نے جاتی امرا روڈ پر یو سی 270 میں سیوریج سکیم کا معائنہ کیا اور اس منصوبے کی تکمیل کی مدت 5 ماہ تک متوقع ہے۔اے سی شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یو سیز 40 اور 154 میں جنوری میں شروع ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسی طرح اے سی کینٹ فاطمہ ارشد نے واسا حکام کے ہمراہ یو سی 152 کا تفصیلی دورہ کیا۔
ایس سی علامہ اقبال ٹاؤن نے یو سیز 77 اور 100 میں ایم سی ایل کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔