ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار کمی کا امکان

خام تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی صدر کی جانب سے امریکی پیداوار کو بڑھانے کیلئے وسیع منصوبہ جاری کرنے اور اوپیک سے خام تیل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیے جانے کے بعد مارکیٹ ہفتہ وار گراوٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

 جمعہ کو برینٹ کروڈ فیوچر 9 سینٹ سستا ہوکر 78.20 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 9 سینٹ سستا ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ہفتے کے دوران برینٹ میں اب تک 3.18 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 4.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق اس ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد جنگی پریمیمز میں کمی کی، اور ساتھ ہی ٹرمپ کی توانائی پالیسی میں تبدیلی کی تیاری کررہے ہیں۔

 جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ مطالبہ کریں گے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اصل رہنما سعودی عرب خام تیل کی قیمت میں کمی لائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ریاض سے امریکی سرمایہ کاری پیکج کو بڑھا کر ایک ٹریلین ڈالر کرنے کے لیے کہیں گے، جو سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 600 ارب ڈالر ہے۔

 ٹرمپ کی جانب سے طے کردہ نئے محصولات کے لئے ممکنہ فروری کی ٹائم لائن پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، مارکیٹ میں احتیاط برقرار رہے گی کیونکہ کسی بھی نئی تجارتی پابندیوں کے عالمی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ، جس سے ممکنہ طور پر تیل کی طلب کے امکانات پر اثر پڑے گا۔