یو ایم ٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا ایوارڈز 2025 کیلئے شارٹ لسٹ

24 Jan, 2025 | 02:30 PM

عمران یونس: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا ایوارڈز 2025 کے لیے "لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ٹیم آف دی ایئر" کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔

یہ ایک اہم اعزاز ہے کہ یو ایم ٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اس کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہے۔

صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نامزدگی پاکستان کیلئے  ایک بڑا اعزاز ہے اور یو ایم ٹی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

 انہوں نے اس کامیابی پر پوری یو ایم ٹی فیملی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا، جس کے بعد یو ایم ٹی کی کامیابی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں