ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں جارہی، ٹرمپ کے حلف میں جانے کا معاملہ میڈیا سے ہی پوچھیں، بلاول کی سٹریٹ شوٹنگ

 پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں جارہی، ٹرمپ کے حلف میں جانے کا معاملہ میڈیا سے ہی پوچھیں، بلاول کی سٹریٹ شوٹنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف کی تقریب میں  جانے کا ان کا کبھی ارادہ ہی نہیں تھا، جو ہوائی میڈیا نے اڑائی اس کا جواب میڈیا ہی دے۔

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ امریکا میں میرا کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے۔

Ansa Awais

Content Writer