متھیرا کے ساتھ نامناسب ویڈیو، چاہت فتح علی خان شدید تنقیدکی زد میں

24 Jan, 2025 | 01:01 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی مزاحیہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر بنوانے پرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔

 چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں21 چینل پر میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،اس پروگرام کے پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر بھی بنوائیں.

ویڈیو میں چاہت فتح علی کو تصاویر بنواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے سبب سوشل میڈیا صارفین  انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا ٹرولرز وائرل تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ متھیرا پہلی بار کسی سے گھبرا رہی ہیں،ایک صارف نے لکھاکہ اسے ہراساں کرنا کہتے ہیں،ایک اور صارف نے لکھا کہ گلے لگنے کی ناکام کوششیں۔

مزیدخبریں