شاہد ندیم سپرا:لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف دفاتر میں ریکارڈ غائب ہونے کی وجہ سے سولر کنکشنز کی بلنگ نہیں کی جا سکی، بلنگ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سستی بجلی بناکر بلوں میں کمی نہ لا سکے۔
بلنگ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین لیسکو کو بجلی فروخت کرنے میں بھی ناکام ٹھہرے۔ایکسپورٹ اور امپورٹ یونٹس کی بنیاد پر بلنگ نہ ہونے سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق سب ڈویژنل اور ریونیو دفاتر نے سولر پر منتقل ہونیوالے کنکشنز کے ایم سی اوز فیڈ نہیں کئے،ایم سی اوز فیڈ نہ ہونے سے صارفین کے بلوں پر بلنگ سولر سسٹم پر منتقل نہیں ہو سکی۔ریونیو دفاتر میں ریکارڈ نہ ہونے سے گرین میٹرز کی بلنگ نہیں ہو سکی۔
لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف
24 Jan, 2025 | 12:39 PM