ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹینکرز کا دن کے اوقات میں شہرمیں داخلہ بند

 ٹینکرز کا دن کے اوقات میں شہرمیں داخلہ بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سنگین ٹریفک مسائل کے پیش نظر آئل ٹینکرز کا دن کے اوقات میں شہرمیں داخلہ بند کر دیا گیا۔
 اس ضمن میں سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کو  حکم دیا ہے کہ شاہدرہ، سگیاں، بند روڈ، لاری اڈا تعینات وارڈنز بلا تفریق کارروائیاں کریں۔سی ٹی او کے مطابق ریلوے اسٹیشن، بابو صابو، رائیونڈ، کاہنہ سے کوئی دن میں آئل ٹینکر شہر میں داخل نہ ہو۔دن کے اوقات میں آئل ٹینکرز سمیت پٹرول لیجانے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہو گی۔
آئل ٹینکرز رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے،اس سے قبل دن میں آئل ٹینکرز کی آمدورفت کے باعث سنگین ٹریفک مسائل پیدا ہو رہےہیں۔