ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی  کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو  دلائل جاری رکھنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی  کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو  دلائل جاری رکھنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادہ مظہر نے ابتدائی دلائل دیئے اور اعتراض اٹھایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی معاملہ زیر سماعت ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلایل دیئے اور فریقین کے اس میں جواب بھی آئے. الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ انہوں نے پہلے بھی عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا تھا کہ فیصلہ ایک بار کرنا ہوگا کہ درخواست کس عدالت میں دائر کرنی ہے. تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے نشاندہی کی کہ یہ معاملہ بہت تاخیر سے چل رہا ہے. اس پر بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے باور کرایا کہ اب تو صرف عدالتی دائرہ اختیار کر بات کی جا رہی ہے. درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے ,حلقہ این اے 95 سے نااہلی، بلے کا نشان واپس لینے، انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیاگیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer