ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی:   برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر  اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث غریب عوام کی قوتِ خرید پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 5 روپے اضافے  کے بعد تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے.

صافی گوشت 680 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کٹے کا گوشت 1300 روپے، بچھڑے کا گوشت 1200 روپے اور مٹن 2700 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ کٹا، بچھڑا یا مٹن خریدنا ان کے لیے اب ناممکن ہوگیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے استعمال کی ضروریات پوری کر سکیں۔