اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

24 Jan, 2025 | 11:35 AM

Ansa Awais

فاران یامین : فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، 11 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار۔ملزم علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر لاہو رمیں سپلائی دیتا تھا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی،خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات ڈیلر نوید مسیح منشیات کی سپلائی دیتا ہوا رنگے ہاتھوں رکشہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا،ملزم نوید مسیح سے کروڑوں روپے مالیت کی 11 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی،ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیاہے۔

مزیدخبریں