میٹرک ٹیک میں بچوں پر کتابوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا

24 Jan, 2025 | 11:09 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : میٹرک ٹیک میں بچوں پر کتابوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا،میٹرک ٹیک میں کل مضامین 9 سے بڑھا کر 10 کردیئے گئے، سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ چھٹیوں کے باعث مختصر تعلیمی سال میں بچوں کیلئے سلیبس مکمل پڑھنا مشکل ہوگا۔

نئے تعلیمی سال سے میٹرک ٹیک کا اجراء کرنے پر پرائیویٹ سکول مالکان اور ماہرین تعلیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم نے کی۔اجلاس سے گفتگو میں قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ میٹرک ٹیک میں کل مضامین 9 سے بڑھا کر 10 کردیئے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مختصر تعلیمی سال میں بچوں کیلئے میٹرک ٹیک کا سلیبس مکمل پڑھنا مشکل ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ یقینامیٹرک ٹیک حکومت کا ایک احسن اقدام ہے۔رواں سال غیر اعلانیہ چھٹیاں دینے سے تعلیمی سال صرف 175 دن کا ہوگا، حکومت کو چاہیے کہ وہ نئی پالیسی بناتے وقت پرائیویٹ سکولوں کو بھی مشاورت میں لازمی شامل کیا کرے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت غیر اعلانیہ چھٹیاں دینے اور بسیں خریدنے کی شرائط میں نرمی کرے۔ اجلاس میں ماہر تعلیم جاویدنور تامبڑا،مہر محمد عاشق،طفیل سرور بلوچ اور علی رضا، سعیدالحسن ، شیخ محمد اکرم، وحیدالحسن ،غلام فرید ضیغم بھی موجود تھے۔
 

مزیدخبریں