ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انضمام الحق کے بیٹے ابتسام رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

انضمام الحق کے بیٹے ابتسام رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق  رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اُن کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابق کپتان کی چھوٹی اور پیاری فیملی ہے۔ مارچ 2022 میں ان کی بیٹی کی شادی کی  گئی تھیں جن کی  تصاویر کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔بیٹی کی شادی  کے  3 سال بعد اب انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق نے بھی سادگی سے نکاح کرلیا ہے۔

ابتسام الحق کی نکاح کی تصاویر 'دا آرٹسٹ فوٹوگرافی' نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں جن میں ابتسام اور انکی اہلیہ کو بطور دلہا، دلہن انضمام الحق کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ابتسام الحق اور انکی اہلیہ سفید ملبوسات پہن کر ٹوئننگ کرتے دکھے جبکہ انضمام الحق بھی اس تھیم کو فالو کرتے ہوئے سفید لباس میں ہی ملبوس نظر آئے۔

یاد رہے کہ انضمام الحق پاکستان کے سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے کرکٹ ٹیم کیلئے سالوں کھیلا۔ انضمام الحق کو آئیکونک 1992 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انضمام الحق کی میچن وننگ پرفارمنس نے پاکستان کو متعدد میچز جتوانے میں مدد کی اور اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔