ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگیا، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔

 چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر   نے اجلاس میں شرکت کی ۔

 پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی  شریک ہوئے۔

 ایوان سے کل 8 قوانین منظور کیے جانے ہیں جن میں تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2023، نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ بل 2024، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023، درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل 2023، نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023، این ایف سی ادارہ برائے انجینیرنگ و ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2023 اور وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 شامل ہیں۔