ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گھر سے 60تولے سونا،لاکھوں کی نقدی چوری کا معمہ حل

لاہور: گھر سے 60تولے سونا،لاکھوں کی نقدی چوری کا معمہ حل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے سرور روڈ تھانہ کی حدود میں ایک کروڑ مالیت کا 60تولے سونا،لاکھوں کی نقدی کی چوری کا معمہ حل ہو گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ  نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی ملزم جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان سے 55تولے سونے کے زیورات ،4لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔خاتون ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی۔
خاتون ملزمہ ساتھی ملزم کے ہمراہ گھر سے چوری کرکے فرار ہو گئی تھی،ملزمان کو ہیومین انٹیلیجنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔