ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حالیہ ویڈیو پوسٹ میں ملنے کی خواہش پر اداکارہ ہانیہ عامر نے جوابی پیغام جاری کردیا۔
سوشل میڈیا کا رخ کیا جائے تو بھارتی و پاکستانی اداکارائیں ہانیہ عامر اور راکھی ساونت کا ہر جانب بول بولا ہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بھارت میں لائم لائٹ میں رہنے والی راکھی ساونت نے ویڈیو پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر پاکستانی اداکاراؤں کا نام لیتے ہوئے اوپن چیلنج دیا۔
بس پھر کیا اس چیلنچ کو قبول نہ کرنا ہانیہ عامر کیلئے کیسے ممکن ہوسکتا تھا؟ اداکارہ نے بھی راکھی کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں انہیں راکھی کے بول پر بھرپور ایکسپریشن دیتے دیکھا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیا کہ،’راکھی جی، ایک آئیکون ہیں‘۔ہانیہ کے جواب کی دیر تھی کہ راکھی نے اپنا بوریا بستر باندھ کر فوراّ ایئرپورٹ کا رخ کرلیا اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ہانیہ کے نام پیغام جاری کیا۔
راکھی کا کہنا تھا کہ،’ہانیہ میں تم سے بے حد محبت کرتی ہوں اور تم سے ملنے پاکستان آرہی ہوں، کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟؟ ہانیہ کیا تم مجھے ایئر پورٹ پر لینے آؤگی؟؟۔
راکھی کی پرزور فرمائش کو بھلا ہانیہ کیسے رد کرسکتی تھیں؟ صبح سویرے آنکھ کھلتے ہی ہانیہ عامر نے جیسے ہی سوشل میڈیا کا رخ کیا تو راکھی کی فرمائش دیکھ کر جوابی پیغام جاری کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں اداکارہ نے آنکھوں کو ملتے ہوئے مدہوشی کی حالت میں راکھی کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ، سب کو گڈ مارننگ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی کافی غمگین تھی لیکن پھر راکھی جی میری زندگی میں آئیں۔’
ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ،’راکھی جی، میں ایئرپورٹ پر آپ کو لینے آ رہی ہوں’۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے بےحد محبت کرتی ہیں اور پاکستان کے لیے ہمیشہ وفادار رہیں گی اور کبھی کسی کو ان کے خلاف کچھ کہنے نہیں دیں گی۔اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں’۔
ایک جانب پاکستان سے محبت اور انڈیا کی شہری ہونے کے باوجود اس سے بغاوت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کیلئے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بھارتی صارفین راکھی ساونت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔