ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل 

24 Jan, 2025 | 09:36 AM

 ویب ڈیسک: امریکی وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ عارضی طورپر معطل کردیا۔ 

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 منٹ سماعت میں وفاقی جج نے انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔

 بولے اس حکمنامےکی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعویٰ نے دماغ چکرا دیا۔چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کاحقدار قرارپاتا ہے۔ 

 جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دے دیا۔مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14روز کیلئے التوا میں ڈال دیا۔

 واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  جس کے بعد امریکا کی 18 ریاستوں نے ٹرمپ کے اس اقدام  کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔ ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں